راولپنڈی میں 11 سالہ بچی سے زیادتی


راولپنڈی کے گنجان آباد علاقے ڈھیری حسن آباد میں درندہ صفت شخص نے 11 سالہ لڑکی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔
اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) سول لائن عمران عباس سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
ملزم کے خلاف پولیس نے متاثرہ لڑکی کے باپ کی مدعیت میں زنا اور حبس بےجا میں رکھنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
لڑکی کے باپ نے مقدمے میں موقف اختیار کیا کہ ان کی بیٹی گھر کا سودا لینے کے لیے نکلی تو ان کے پڑوسی راجد خان نے بھی اسے سو روپے دے کر کچھ سامان منگوایا۔
لڑکی جب سامان دینے راجد خان کے گھر گئی تو اس نے اسے بہانے سے گھر میں بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملزم اور اس کے بھائیوں نے صلح کے لیے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا ہے۔
انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور صوبائی پولیس چیف سے اپیل کی ہے کہ وہ آر پی او اور سی پی او راولپنڈی کو ملزم کی گرفتاری کا حکم دیں، جبکہ مقدمہ کے اندراج کے بعد ملزم کی جانب سے قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہے۔

تبصرے

ڈیلی نیوز