Sabdasajjan
جمعہ مبارک کہنا ــــــــــــــــــــــــــــــ بسم اللہ الرحمن الرحیم السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ محترم بھائیو اور بہنو !! آجکل سوشل میڈیا پر کثرت سے جمعہ مبارک کی پوسٹ کی جاتی ہیں، جمعہ یقیناً مبارک دن ہے عبادت کے لحاظ سے ، لیکن جمعہ کی مبارک باد دینے کی کوئی دلیل قرآن وحدیث سے نہیں ملتی، ما سوائے اسکے کہ اس دن کو سب دنوں سے افضل کہا گیا ہے... ابن قیم رحمہ اللہ نے کہا ( جمعے کے خصوصی فضائل بیان کرتے ہوئے): تیرہ: یہ عید کا دن ہےجو ہر ہفتے دہرایا جاتا ہے. زاد المعاد، 1/369 اس طرح مسلمانوں کی 3 عیدیں ہیں۔ عید الفطر اور عید الاضحی، جو سال میں ایک بار آتی ہیں۔ اور جمعہ جو ہر ہفتے میں ایک بار دہرایا جاتا ہے۔ مسلمانوں کا عید الفطر اور عید الاضحی کے مواقع پر ایک دوسرے کو مبارک باد دینا صحابہ (ر۔ض) سے روایت ہے۔ جہاں تک جمعے کے دن ایک دوسرے کو مبارکباد دینے کا تعلق ہے، یہ ثابت نہیں ہے۔کیونکہ حقیقت میں جمعہ عید ہے یہ صحابہ (ر۔ض) جانتے تھے، اور وہ اس کے فضائل کے بارے میں ہم سے زیادہ علم رکھتےتھے،اور وہ اِس کا احترام کرتے تھے۔ مگر ایسی کوئی روایت نہیں ہے کہ جس سے ثابت...