سفید ھوتے بالوں کی روک تھام اور سیاہ کرنے کا غذائی علاج

حادثاتی طور پر دریافت ہونے والی دوا کا احوال

گنے کی راب یا blackstrap molasses گنے کے رس کا بچا ہوا وہ شیرہ ہے جو مزید شکر بنانے کے قبل نہیں رہتا، گاڑھا سیاہی مائل مادہ ہے جو انسانوں کے لئے قدرتی ٹانک بھی ثابت ہوچکا ہے اور بہت سے بیش بہا معدنیات کا خزانہ اپنے اندر پوشیدہ رکھتا ہے، جسمانی دماغی کمزوری کے مریض اسکو استعمال کرتے ہیں، وقت گزرتا گیا اور استعمال کرنے والوں نے اسکے استعمال کے دوران اسکے خوشگوار اضافی فائدے (side benefits) محسوس کیئے جس میں سے ایک یہ اضافی فائدہ دیکھنے میں آیا کہ جن لوگوں کے بال سفید ھونے لگے تھے وہ نہ صرف اچانک سفید ھونا رک گئے بلکہ اسکو استعمال کرنے والوں کی بڑی تعداد نے بالوں کے سیاہ ھونے کی تصدیق کی، مریضوں کی حیرت کی انتہا نہ رہی کہ بالوں میں قدرتی سیاہی لوٹنے لگی جبکہ مریضوں کو یہ راب یا molasses بعض دوسری تکالیف کے علاج کے لئے تجویز کیا گیا تھا کہ سفید بالوں نے اچانک رنگ بدلنا شروع کردیا

بہت سے مریضوں نے جب اپنے بالوں کے سیاہ ھونے کی خبر دی تو خود معالجوں کے لئے بھی یہ بات نئی اور حیرت انگیز تھی اور اب دنیا کے بعض معالج اسکو بال سیاہ کرنے کے لئے تجویز کرنے لگے ہیں اور سفید بالوں سے بیزار لوگوں میں اس نئی حادثاتی دریافت نے خوشی کی ایک لھر دوڑا دی ہے

مقررہ محتاط خوراک :

 ایک ٹی اسپون روزانہ استعمال کرنا کافی ھوتا ھے، وہ لوگ جو مختلف اقسام کی کئی دوائیں روزانہ استعمال کرتے ھوں وہ اس کو استعمال کرنے سے پرہیز کریں، اور اس راب کی بوتل کی سیل کھول لینے کے تین مہینوں کے اندر اندر استعمال کرلیں اسکے بعد اسکا استعمال نقصان دہ ہوجاتا ہے
#گنے کی #راب
—————————————————————
طالب دعاMian Babar 

تبصرے

ڈیلی نیوز