اسطوخودوس
دیگرنام۔
عربی میں اسطو خودوس یا انس الارواح،ہندی میں دھارو،فارسی میں اسطو خودوس ،جاروب دماغ،اردو میں دماغ کاجھاڑو،اسطو خودوس کے لفظی معنی دماغ کا جھاڑو ہے۔
ماہیت۔
اس کا پودا جنگلی تلسی کی طرح ہوتاہے۔یہ جنگلوں اورپہاڑوں میں نمناک زمین میں ربیع کی فصل کے ساتھ پیدا ہوتا ہے۔اس کا تنا آدھا میٹر لمبا اورکھردرا ہوتاہے۔پتے سفید نیلگوں یاپیلے سرخی مائل اور برگ صعتر سے مشابہ ہوتے ہیں۔پھول بکثرت گچھوں میں اوپر کے پتے جو تلسی کی بالیوں کی طرح ہوتے ہیں۔ان میں تخم رائی کی طرح چھوٹے کچھ چپٹے سے سیاہی مائل زرد ہوتے ہیں۔اس میں کافور کی طرح بو،ذائقہ تیز اور کڑواسا ہوتا ہے۔اسطو خودوس کے خشک شدہ پتے اورپھول بطور دواء بکثرت مستعمل ہیں۔
مقام پیدائش۔
کشمیر پاکستان کے علاوہ عرب،بھارت،ہمالیہ میں چارسے گیارہ ہزار فٹ کی بلندی تک،بھوٹان اورنیپال وغیرہ میں پیدا ہوتا ہے۔کشمیر میں اس کی کئی قسمیں خودروپیدا ہوتی ہیں۔اس کے علاوہ ہسپانیہ اور اٹلی میں بکثرت پیدا ہوتا ہے۔
ذائقہ۔
تیزاورتلخ۔
مزاج۔
گرم ایک،خشک درجہ دوم بعض کے نزدیک گرم خشک درجہ دوم۔
افعال۔
صداع،مقوی ومنفی دماغ واعصاب،مقوی معدہ کاسرریاح،مسہل بلغم وسودا،محلل ۔مفتح،جالی
استعمال۔
اسطو خودوس کا زیادہ دماغی اورعصبی امراض مثلافالج لقوہ صدع ،سردنزلہ وزکام اورنسیان میں استعمال کرتے ہیں۔دماغ کو طاقت بخشنے اور ان کو فضلات سے پاک کرتا ہے۔اسطوخودوس مفید ہے۔جالی ومفتح ہونے کے سبب سے سینے ،پھیپھڑے اور دماغ کو رطوبت سے صاف کرتا ہے اور دماغی سدے کھولتا ہے۔عقرقرحا اورسکنجین کے ہمراہ مسلسل استعمال صرع کو دورکرتا ہے۔اسطوخودوس ہمراہ الیوا کے کھانا رعشہ اور اختلاج کو نافع ہے۔درد شقیقہ کیلئے ہمراہ فلفل سیاہ اورکشینز کے قبل ازدردیا سورج کے نکلنے سےپہلے اس کا پینا سفوف بنا کر کھانا نہایت مجرب ہے کیونکہ طبیہ کالج لاہور میں صداع کے نام سے تقریباًچالیس سال سے مزکورہ نسخہ اور درد شقیقہ کیلئے استعمال ہورہا ہے۔
یہی نسخہ ضعف نظر بھی مفید اور مجرب ہے۔
نفع خاص۔
صداع،اعصاب ودماغ کا تنقیہ کیلئے عجیب الاثرہے۔
مضر۔
نازک مزاج لوگوں میں متلی اور بے چینی پیدا کر تا ہے۔
مصلح۔
شربت لیموں اور کتیرا۔
مقدارخوراک۔
جوشاندہ وغیرہ میں پانچ سے سات گرام،بطورسفوف ایک گرام سے تین گرام تک۔
مزید تحقیق۔
اسطوخودوس میں روغن فراری جس میں کافور کی سی بو،روغن کثیف اورالکوحل کی کچھ مقدار پائی جاتی ہے۔
مشہور مرکبات۔
اطریفل اسطو خودوس ،معجون اذاراقی ،تریاق نزلہ ،معجون نجاح وغیرہ ۔
طالب دعا Mian Babar#

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں